گوجرانوالہ ، چندا قلعہ چوک میں ڈائنوسارمانومنٹ کی تنصیب

گوجرانوالہ (بیورورپورٹ)پی ایچ اے کی جانب سے شہرکے داخلی راستہ چندا قلعہ چوک میںبڑے سائز کے خوبصورت ڈائنو سار مانومنٹ کی تنصیب مکمل کر دی گئی ہے۔گوجرانوالہ کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو رہا ہے۔شہر کے داخلی راستہ چنداقلعہ چوک میں بچوں کی دلچسپی برقرار رکھنے اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے ڈائنوسارکے مانومنٹ لگائے گئے ہیںتاکہ گزرنے والے شہریوں کو خوبصورت دلفریب نظارہ مہیا ہو سکے۔اِن خیالات کاا ظہار ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے شاہد عبا س جوتہ نے وزٹ کے دوران چندا قلعہ چوک میں ڈائنو سار ماڈل کی تنصیب کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا۔

جنرل پی ایچ اے شاہد عبا س جوتہ نے کہاکمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی سربراہی میں گوجرانوالہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیلئے نت نئے آئیڈیاز پر کام ہورہاہے۔ایکسپریشن آف انٹرسٹ کے تحت مختلف فیززمیںکئی ملین روپوںکے نئے منصوبہ جات بھی شروع کیے جارہے ہیں۔ انشاءاللہ اِن منصوبہ جات کو جلد ازجلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔