سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

پشاور،چارسدہ (بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی وپی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا،ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق سابق سپیکر اسد قیصر کو چارسدہ پولیس نے صوابی سے گرفتار کیا۔

قبل ازیں اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے اسد قیصر کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 80 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق اسد قیصر پر گجر خان میڈیکل کالج کےلئے سامان کی خریداری میں خورد برد کا الزام ہے۔