ملکی ترقی،آگے بڑھنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا: گورنر پنجاب

لاہور (خبر نگار) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہاہے ملکی ترقی اور آگے بڑھنے کیلئے ہمیں جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملکی ترقی کےلئے ملکر کام کرنا ہوگا، جدید ٹیکنالوجی نے دنیا کا نقشہ تبدیل کر دیا، تربیت یافتہ افرادی قوت ہی کسی ملک کا اصل اثاثہ ہوتی ہے۔

بلیغ الرحمن نے کہا والدین، اساتذہ اور ہمارے بڑوں کا طلبہ کی کردار سازی میں اہم کردار ہے، طلبہ کو منزل کے حصول کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی، مایوسی سے بچنا اور امید کا دامن ہاتھ سے نہ جانے دینا ہی اصل کامیابی ہے۔