خاتون جلاد بن گئی،کمسن گھریلو ملازمہ پر وحشیانہ تشدد،بال کاٹ دئیے
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں خاتون نے گھر میں کام کرنے والی14 سالہ گھریلو ملازمہ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا دیا تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں خاتون نے کمسن لڑکی پر مبینہ طورپر قینچی،چھری اور ڈنڈے تشددکیا اور اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے،واقعے کی اطلاع ملنے پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد سے متاثرہ بچی کو تحویل میں لے لیا جس کی شناخت سارہ احمد کے نام سے ہوئی ہے، چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا ہے تشددکرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی کی جائےگی۔
















