تمام معاشی اہداف حاصل،پاکستان ،آئی ایم ایف میں مذاکرات کامیاب، سٹاف لیو ل معاہدہ طے

اسلام آباد (بیورورپورٹ) تمام معاشی اہداف حاصل،پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کامیاب ،سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا،ایگزیکٹوبورڈ کی منظوری سے 70کروڑ ڈالر ملیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان نے بروقت اقدامات کرکے تمام معاشی اہداف حاصل کر لیے ، آئندہ چند ماہ کے دوران مہنگائی میں کمی کا امکان ہے، مارکیٹ بنیاد پر ایکسچینج ریٹ پر عمل جاری رکھنے کا وعدہ کیا گیا ،ایکسچینج مارکیٹ پر دباو کم ہو رہا ہے، سرمایہ کاری ،روزگار کے مواقع پیدا کرنے کےلئے اصلاحات کی جائیں گی۔

آئی ایم ایف نے کہاپروگرام کے تحت معاشی بحالی جاری ہے، دوست ممالک کے تعاون سے پاکستان میں معاشی استحکام آرہا ہے، وفاقی بجٹ پر عملدرآمد سے پالیسیوں میں تسلسل آیا ، بجلی و گیس کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کی گئی،پاکستان نے حکومتی اداروں ،سماجی مدد کے پروگرام بہتر کرنے کا بھی وعدہ کیا ،پاکستان کو مالیاتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا قرض پروگرام کے ذریعے پاکستان اخراجات میں کمی ،سرکاری اداروں کے نقصانات کم کیے جائیں گے،70 کروڑ ڈالر مزید ملنے سے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جاری کردہ رقم 1.9 ارب ڈالر ہو جائےگی،دریں اثنا آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹرنے نگراں وزیراعظم کو مذاکرات کی کامیابی سے آگاہ کردیا ،جائزہ مشن نے رپورٹ آئی ایم ایف بورڈ میں پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی ۔