اسرائیل پرغزہ میں سوچے سمجھے قتل عام کا الزام نہیں لگایا،میکروں اپنے بیان سے مکر گئے

پیرس(مشرق نیوز) فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسحاق ہرزوگ سے فون پر بات چیت کی جس میں انہوں نے برطانوی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں غزہ میں جنگ بندی پر زور دینے اور نہتے شہریوں کے قتل عام کی روک تھام کے مطالبے کے موقف کی وضاحت کی۔اسرائیلی ایوان صدر کے مطابق فرانسیسی صدر نے وضاحت کی کہ وہ اسرائیل پر غزہ میں شہریوں کو سوچے سمجھے منصوبے سے قتل کرنے یا انہیں نقصان پہنچانے کا الزام نہیں لگاتے۔ایک انٹرویو میں میکروں نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ غزہ پر عام شہریوں پر بمباری بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں آج یہاں عام شہریوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ یہ بچے، یہ عورتیں، بوڑھے عام شہری بمباری سے مررہے ہیں۔