جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے

پشاور (مشرق نیوز) جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بن گئے۔ نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری کیلئے وزیراعلیٰ ہاوس میں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ محمود خان اور سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کیلئے جسٹس ریٹائرڈ ارشد حسین شاہ کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے اور گورنر غلام علی نے انکے نام کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر)ارشد حسین شاہ کا نام سابق اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے تجویز کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔