نیویارک(خواجہ فاروق)میئر نیویارک ایرک ایڈم کی سٹرا ڈونیشن جعلی سکیم،2پاکستانی بھائیوں سمیت6افراد کو گرفتار کرلیا گیا،پکڑے گئے افراد انتخابی مہم میں مختلف ورکروں کے ذریعے جعلی منی آرڈر بنا کر فنڈز دیتے تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی بھائیوں شاہد اور یحییٰ مشتاق نے اپنی کمپنی کو سٹی کے ٹھیکے میئرایڈم کے ذریعے لینے و دیگر کمپنیوں کو دلوانے کا پروگرام بنا رکھا تھا اور اسی لیے میئر ایڈم کی الیکشن مہم میں فنڈ ریزنگ کی گئی،دونوں بھائیوں نے ایف بی آئی کو الیکشن مہم میں فنڈ ریزنگ پراہم معلومات فراہم کردیں اور مزید انکشافات کیلئے معاہدہ کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق فنڈ ریزنگ میں بڑے نام نہاد کمیونٹی لیڈر، مگر مچھ بھی شامل ہیں جوایڈم ایرک کو اپنے گھروں میں بلا کر بڑے بڑے چیک دیتے تھے ،میئر کاالیکشن جیتنے کے بعد رقوم کی وصولی کیلئے کمیونٹی کو عذاب میں مبتلا کردیا،ایف بی آئی ٹیم نے تحقیقات کادائرہ وسیع کرکے ایڈم ایرک کے ذاتی تمام فون، لیپ ٹاپ قبضے میں لے لیے،قبل ازیںایف بی آئی نے انتخابی ڈائریکٹر کے گھر پر چھاپہ مارا اور تمام فون ،لیپ ٹاپ قبضے میں لیے۔
تحقیقات میں مزید پاکستانیوں کے نا م بھی سامنے آگئے،کچھ کنسٹرکشن کمپنیوں کے مالکان ،خواتین شامل ہیں، احسن چغتائی، عطیہ شہناز نے ایرک ایڈم کا نام استعمال کر کے فنڈ ریزنگ کے نام پاکستانی کنسٹرکشن سے تعلق رکھنے والے افراد کو سبز باغ دکھا کر چیک دلوائے اور میئر آفس میں نوکریاں حاصل کیں،بروکلین نیو یارک میں مقامی پولیس سٹیشن پریسنٹ میں زیادہ تر پاکستانی امریکن پولیس افسر تعینات ہیں اور پاکستانی پنجاب پولیس کی طرز پر پاکستانی امریکن کےخلاف مقدمے بنانے کا رعب ڈال کر ہراساں کرتے ہیں،پولیس ملازمین کی پشت پناہی میں مبینہ طور پر میئر نیویارک کے ایڈوائزر احسن چغتائی ملوث ہیں۔
ذرائع کے مطابق احسن چغتائی پاکستانی امریکن کنسٹرکشن کمپنی کے ملکان کو برملا کہتا ہے اگر نیو یارک سٹی کنسٹرکشن کی نوکری لینا چاہتے ہو تو میرے ساتھ مک مکا کر لو ،ادھر میئر نیویارک ایرک ایڈم کے اٹارنی نے کہا ہے ایف بی آئی ایجنٹ نے رابط کیا تومیئر نیویارک نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور اپنے فون ،لیپ ٹاپ حوالے کر دئیے،تاہم میئر نیویارک پر ابھی کوئی چارج نہیں لگایا گیا ،دوسری جانب عوامی حلقوں نے کہا ہے مئیرنیویارک ایماندار آدمی اور کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں، اگر کوئی نام استعمال کرکے غیر قانونی کام کرتا ہے تو کرنے والا بھگتے،میئر کاکیا قصور ہے،غیر قانونی کام میں ملوث تمام افراد کیخلاف امریکی قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
جماعت اسلامی کے پنجاب بھر کی شوگر ملوں کے باہر احتجاجی مظاہرے
کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں: آئی جی پنجاب
ایل ڈی اے سٹی اراضی خریداری میں 24 مشکوک ادائیگی واوچرز ،ایک ماہ بعد بھی انکوائری نامکمل
ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام میں رکاوٹ ، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ
سرجیکل فضلے کی تلفی ، ایف آئی اے کا PIMS میں چھاپہ، ریکارڈ حاصل کر لیا
مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
توہین رسالت کیس کا بڑا فیصلہ، مجرم کو موت تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم
شازیہ منظور سے مسلح افراد کی بدسلوکی، گلوکارہ نے تحفظ کا مطالبہ کر دیا
راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی
نئے صوبوں کی تشکیل پر ہمارا واضح موقف ہے کہ عوامی رائے لی جائے، عطا تارڑ
















