چیچہ وطنی میں تجاوزات کی بھرمار، بازار سکڑ گئے، پیدل چلنا محال


چیچہ وطنی(سلطان مصطفائی)چیچہ وطنی شہر میں تجاوزات کی بھرمار نے پیدل چلنا بھی دوبھر کر دیا، دکاندارو ں نے کئی کئی فٹ جگہ پر قبضہ کر رکھا رکھا ہے جس کی وجہ سے بازار مزید تنگ ہو کر رہ گئے ۔

شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ بازاروں میں دکانداروں نے دکانوں کے باہر کئی کئی فٹ جگہ پر تجاوزات کر رکھی ہیں رہی سہی کسر رکشاﺅں نے پوری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے خریداری کیلئے آنے والوں کا پیدل چلنا بھی محال ہو چکا ہے، انتظامیہ کو بار بار شکایت کے باوجود ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی،انہوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔