اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے سے متعلق منصوبہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کردیا۔ پاکستان کی معاشی ٹیم نے ایکسٹرنل فنانس گیپ پورا کرنے کے انتظامات، تفصیلات اور نئی تجاویز سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کو آگاہ کردیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نگراں حکومت کو رواں مالی سال میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑے اضافے کی توقع ہے اور ایکسٹرنل فنانس گیپ کو براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے پورا کیا جائےگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ہے جبکہ عرب ممالک توانائی، ایوی ایشن، معدنیات اور زراعت میں بڑی سرمایہ کاری کریں گے۔ عرب کمپنیاں ائرپورٹس اوربندرگاہوں کی استعداد بڑھانے اور چلانے میں سرمایہ کاری کریں گی۔ اسلام آباد ائرپورٹ کی آوٹ سورسنگ رواں ماہ ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان نے ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کا پلان آئی ایم ایف سے شیئر کردیا
















