سرگودھا(سحر محمود ) سرگودھا اور گردونواح میں شدید دھند اور سموگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس دوران ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت تین افراد جاںبحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی جن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ورثاءکے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا اور گردو نواح میں شدید دھند اور سموگ کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ اس دوران سرگودھا جھنگ روڈ پر پمپانوالی پل کے قریب ہائی ایس ویگن کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 50 سالہ خاتون فتح اور 28 سالہ نوجوان رمضان جاںبحق اور 28 سالہ بشیراں بی بی شدید زخمی ہو گئی۔اسی طرح ریجن کے علاقہ کندیاں میں چشمہ بیراج پل پر تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دودھ فروش انور جاںبحق ہو گیاجن کو ہسپتال منتقل کر کے متوفین کی نعشیں ورثاءکے سپرد کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔
سرگودھا : دھند اور سموگ کا راج،ٹریفک حادثات میں3افراد جاں بحق
















