چناب نگر:دھند کا راج،حادثات ،شہری گھروں میں محصور

چناب نگر(انس نعمان عثمانی ) چناب نگر اور گردنواح میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہونے لگی، گزشتہ روز شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

دھند کی وجہ سے مختلف ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی بھی ہو ئے ،دھند کے باعث موٹر و ے کوبھی بند کر دیا گیا۔

موٹروے پولیس ترجمان کا کہنا ہے موٹروے بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاو اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے،اس لئے شہری دھند کے اوقات میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔اور گاڑیوں میں فوگ لائٹس کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ معمول سے زیادہ رکھیں۔