چنیوٹ:میونسپل کارپوریشن عملہ کی نااہلی، شہری گندگی کے ڈھیروں کی نذر

چنیوٹ(رانا وقاص)میونسپل کارپوریشن چنیوٹ کے عملہ کی نااہلی عرصہ دراز سے ٹانگے والی گلی محلہ ٹبہ کمانگراں کی صفائی نہ ہونے پر علاقہ مکینوں کا احتجاج ڈپٹی کمشنر چنیوٹ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

محلہ ٹبہ کمانگراں صدیق اکبر روڈ ٹانگے والی گلی میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں اور نالیوں کا گندا پانی باہر کھڑا ہے جس کے باعث راہگیر افراد کو پیدل چلنے میں شدید دشواری کا سامنا ہے علاقہ مکینوں نے متعدد مرتبہ میونسپل کارپوریشن کے سی اوکوصفائی کے بارے میں درخواستیں بھی دیں مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی جبکہ میونسپل کارپوریشن کا عملہ کبھی اس گلی میں نہیںآیا علاقہ مکینوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد آصف رضا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔