کرپشن نے ملک تباہ کردیا،نجی سکولوں میں آئس منشیات چل رہی ہے،علی مدد سندھی

کراچی(بیورورپورٹ) نگراں وفاقی وزیر علی مدد سندھی نے کہا ہے نجی سکولوں کو نصاب کاپابند کرنا پڑے گا، نجی سکولوں میں آئس منشیات چل رہی ہے،کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی مدد سندھی نے کہا کہ شاہ لطیف بھٹائی250سال سے سندھ کے لوگوں میں مقبول ہیں، انہوں نے اس وقت شاعری کی جب ذرائع ابلاغ نہیں تھا، شاہ لطیف نے محبت کا پیغام دیا ۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا میانوالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا مذمت کرتا ہوں، واقعات کو روکنے کےلئے شاہ لطیف کا پیغام دینا ہوگا، اپنی سرحدوں سے کسی کو نہیں آنے دیں گے، وفاقی وزیر نے کہاغیر قانونی افغانیوں کو اپنے ملک بھیج رہے ہیں ،مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے، بدقسمتی ہے ملک میں 3طبقے پیدا ہوئے، ہمارے وقت میں اے سی اور ڈی سی کے بچے بھی پڑھتے تھے،کرپشن نے ملک کو تباہ کر دیا،الیکشن بتائی گئی تاریخ پر ضرور ہوں گے۔