ڈسکہ کے قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہری پریشانی کا شکار

ڈسکہ(اقبال شاہد)ڈسکہ اوراسکے گردونواح کے قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار قبروں کی بے حرمتی فاتحہ کیلئے آنیوالے افراد آوارہ کتوں سے پریشان اعلیٰ حکام نوٹس لیں علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں کی دہائی علاقہ بھرکے قبرستانوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہوگئی ۔

کتے قبروں پر پھرنے کیساتھ ساتھ قبروں پر پیشاب وغیرہ کرتے ہیں اور قبروں کو اکھاڑتے بھی ہیں قبرستانوں میں فاتحہ خوانی کیلئے جانیوالے افرادآوارہ کتوں سے انتہائی پریشان ہیں علاقہ مکینوں کاکہنا ہے کہ کتوں کو بھگانے کیلئے انہیں ڈرایا جاتا ہے تو وہ گھورتے ہیں اور بھونکتے ہیں تو علاقہ مکین پریشانی کا شکار ہوتے ہیں اور فاتحہ خوانی بھی کرتے ڈرتے ہیں کہ کوئی آوارہ کتا ان پر حملہ نہ کردے علاقہ کی سیاسی وسماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔