بہاولپور(قاسم بھٹی)محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبل کی غنڈہ گردی شہریوں کو بلیک میل کر کے رشوت طلب کرنے لگا‘ رشوت نہ دینے پر شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرانا شروع کر دئیے، اعلیٰ افسروں کی مبینہ طور پر سرپرستی شہری نکونک ہو گئے۔
بہاولپور کی کاروباری شخصیت فلک حیدر چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ دنوں محکمہ ایکسائز کا ایک اہلکار شہزاد یوسف میری دکان پر آیا اور مجھے ٹیکس وصول کرنے کیلئے رسید کاٹ کر دینے لگا جس پر میں نے اسے بتایا کہ میں نے موٹر کار کا کاروبار بالکل ختم کر دیا ہے جس کی وجہ سے میں ٹیکس نہیں دے سکتا تو اہلکارشہزاد یوسف نے مجھے کہا کہ اپ کا نام کمپیوٹر میں درج ہے جب تک وہاں سے نام نہیں ہٹے گا آپ کو ٹیکس دینا پڑے گا میں نے بڑی منت سماجت کی لیکن محکمہ ایکسائز کا اہلکار اپنی ضد پر پڑا ہوا تھا مجھے کہنے لگا کہ اپ نے اگر ٹیکس سے بچنا ہے تو 10 ہزار بطور رشوت مجھے دے دیں اپ کو ٹیکس بھی نہیں بھرنا پڑے گا اور کمپیوٹر سے بھی اپ کا نام ہٹا دیا جائے گا رشوت سے انکار کرنے پر کانسٹیبل شہزاد یوسف اگ بگولا ہو گیا اور مجھے غلیظ قسم کی گالیاں دینے لگا اور مجھ حملہ کرنے کی کوشش کرتا رہا جو کہ موقع پر موجود گواہان اور اہل علاقہ نے اپنی انکھوں سے دیکھا اور پھر بعد میں جھوٹا وقوعہ بنا کر میرے خلاف جھوٹا مقدمہ بھی درج کروا دیا وزیراعلی پنجاب ائی جی پنجاب اور ڈی پی او بہاولپور سے انصاف کی اپیل کرتا ہوں۔
بہاولپور:محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبل کی غنڈہ گردی، بلیک میل کرکے رشوت مانگنے لگا
















