قصور(ظہیر احمد) قصور اور اسکے گردنواح میں ڈاکوﺅں نے شہریوں سے بزور اسلحہ لاکھوں روپے کیش رقم ،موٹر سائیکلز،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا تفصیلات کے مطابق شہباز علی نے پولیس تھانہ صدر قصور میں اطلاع دی ہے کہ قبر والاسٹاپ کے قریب تین ڈاکوﺅں نے اسلحہ سر پر تان کر زبردستی موٹر سائیکل نمبری LEM-17-9691،70/60ہزار روپے نقدی ،موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا ہے
سلیم نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ قصور سبزی منڈی کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل نمبری LEY-13-8386نامعلوم چور لے گئے ہیں ۔محمد قاسم علی نے پولیس تھانہ اے ڈویژن میں اطلاع دی ہے کہ کوٹ علی گڑھ میں نامعلوم مجھ سے گن پوائنٹ پر کیش رقم اور موبائل فون چھین کر لے گئے ہیں ۔محمد وقار نے پولیس تھانہ اے ڈویژن قصور میں اطلاع دی ہے کہ خانواں والا ڈیرہ کے قریب نامعلوم میرا پرس کیش رقم سمیت جھپٹا مار کرلے گئے ہیں ۔
فہیم اختر نے پولیس تھانہ سرائے مغل میں اطلاع دی ہے کہ پڈھانہ چک 45کے قریب دوکس نے موٹر سائیکل و دیگر سامان چھین لیا ہے ۔نامعلوم نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ مین روڈ غفار ٹاﺅن میں تین مسلح ڈاکوﺅں نے اسلحہ کی نوک پر 5لاکھ روپے نقدی و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔ارشاد نے پولیس تھانہ کوٹ رادھا کشن میں اطلاع دی ہے کہ بھمبہ گاﺅں کے قریب دوکس نے اسلحہ سر پر تان کر موٹر سائیکل و دیگر سامان لوٹ لیا ہے ۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے ۔
قصور میں ڈاکوﺅں چوروں کا راج،شہری لاکھوں سے محروم
















