ساہیوال(بےورورپورٹ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگزیب نے سنٹرل جیل ساہیوال کا دورہ کیا جہاں سپرنٹنڈنٹ چودھری اصغر علی نے انکا استقبال کیا، سینئر سول جج (کریمنل ڈویژن) سلطان ٹیپو چودھری بھی ساتھ تھے، انہوں نے نوعمر وارڈ، جیل ہسپتال، خواتین وارڈ، قرآن کمپلیکس اور دیگر اسیران کی بارکس کا دورہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا
خواتین وارڈ میں سہولیات اور جیل ہسپتال کے میڈیکل سٹور پر ادویات کا سٹاک بھی چیک کیا،انہوں نے اندرون جیل فیکٹری کے مختلف شیڈوں کے دورے کے دوران اسیران کی جانب سے تیار کردہ کمبل اور قالین دیکھے اور ان کی مہارت کو سراہا، اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال اورنگزیب نے معمولی جرائم میں ملوث 19اسیران کو فوری رہا کرنا کا حکم بھی جاری کیا۔
سیشن جج کا دورہ ساہیوال جیل،19قیدی رہا
















