لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے اصغر کی زیرنگرانی بجلی چوروں کے ساتھ ساتھ نادہندگان سے وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ چیف انجینئرز تحصیلداروں کی معاونت سے ریکوری کو بہتر سے بہترین کر رہے ہیں۔ 38 ویں روز سے جاری مہم کے دوران33964 ڈیفالٹرز سے1ارب8کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔ لیسکو ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نادرن سرکل میں 4506نا دہندگان سے139.38ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 4029 نا دہندگان سے249.34 ملین کی ریکوری کی گئی۔ سینٹرل سرکل میں 4309نا دہندگان سے157.81ملین اور سا¶تھ سرکل میں 1834نا دہندگان سے61.11 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 3058نا دہندگان سے68.16 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 3724نا دہندگان سے158.60ملین کی ریکوری کی گئی، اوکاڑہ سرکل میں 5081نا دہندگان سے71.44 ملین جبکہ قصور سرکل میں 7423 نا دہندگان سے182.66 ملین کی ریکوری کی گئی۔ مہم کے 48 ویں روز395نا دہندگان سے1 کروڑ32 لاکھ روپے سے زائدکی وصولی کرلی گئی ہے۔ دوسری طرف لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایات کے مطابق کسٹمر سروسز ڈائریکٹر رائے محمد اصغر کی زیرِ نگرانی نادہندگان کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کیخلاف بھی آپریشن جاری ہیں ۔اسی سلسلے میں شیخوپورہ سٹی ڈویژن کے سٹاف نے وزیراں ورکاں گاﺅں میں آپریشن کیاجو کہ ایک کروڑ سے زائدکے رقم کے نادہندگان تھے موقع پر ان کا ٹرانسفارمر اتار لیا گیا مزید آپریشن کرتے ہوئے 25کنکشن پکڑے جو کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر رہے تھے ،ان کے خلاف ایف آئی آر کی درخوست متعلقہ تھانے مین جمع کروا دی گئی اور ان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائیگا ۔
بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن ،ایک ارب سے زائد وصولیاں، نادہندگان کیخلاف بھی ایکشن
















