اوکاڑہ(شہروز علی) اوکاڑہ بد قسمت فیملی کی کار درخت سے ٹکرا گئی میاں بیوی جاں بحق جب کہ ماں بیٹا شدید زخمی ہوگئے حادثہ اچانک ٹائر برسٹ ہونے سے پیش آیا ریسکیو 1122ذرائع کے مطابق چوہدری کالونی اوکاڑہ کی رہائشی بد قسمت فیملی ایک کارنمبری LEA-6185 میں سوار سکندر روڈ اوکاڑہ پر جارہی تھی کہ چک نمبر ون فور ایل کے قریب اچانک کار کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور کار بے قابو ہو کر سڑک کنارے درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 65 سالہ عبدالرزاق ولد غلام نبی۔اس کی 57 سالہ بیوی شفقت بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ کار میں سوار 25سالہ خاتون نازیہ زوجہ شعیب اور اس کا 8 سالہ بیٹا شدید زخمی ہو گئے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی ڈیڈ باڈیز اور زخمیوں کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مرنے والوں کے لواحقین ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے اچانک حادثے میں اپنے پیاروں کی اموات پر دھاڑیں مار کر روتے رہے موقع پر موجود لوگ بھی غمزدہ ہوگئے مرنے والوں کے گھر میں صف ماتم بچھ گئی اہل محلہ غمزدہ ہوگئے بتایا گیا ہے کہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد دے رہے ہیں۔
اوکاڑہ: بدقسمت فیملی کی کار درخت سے ٹکرا گئی،میاں بیوی جاں بحق
















