گجرات پولیس کا کریک ڈاﺅن،5رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، کروڑوں کا مسروقہ مال برآمد

گجرات (فیاض بٹ) پولےس کا جرائم پےشہ افراد کےخلاف کرےک ڈاو¿ن5رکنی ڈکےت گےنگ خاتون منشےات فروش اسلحہ برادارسمےت13ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 7لاکھ روپے نقدی 50لاکھ روپے مالیت کی 2کاریں، 25لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موٹر سائیکل ، سپئیر پارٹس، 6عدد موبائل فون وغیرہ اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا جدید اسلحہ رائفل 244 بور اور رائفل 8mmاےک عدد رائفل کلاشنکوف1عدد پسٹل تقرےبا5کلو چرس برآمد ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی گئی برآمدتفصےلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسی پولےس نے مختلف وارداتوں مےں ملوث پانچ رکنی ڈکےت گےنگ کے ملزمان محمد حسنےن ،عاصم زاہد،زاہد اقبال،محمد رضوان اور بابر اعظم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 79لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا جس میں 2کاریں، 25لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، موٹر سائیکل ، سپئیر پارٹس، 6عدد موبائل فون وغیرہ نقدی 4لاکھ روپے شامل ہے جبکہ وارداتوں میں استعمال ہونے والاجدید اسلحہ رائفل 244 بور اور رائفل 8mmبھی برآمدکر لیا ملزمان نے دوران تفتیش 13وارداتوں کا انکشاف کیا ہے تھانہ بی ڈویژن نے چوری کی وارداتوں مےں ملوث دو ملزمان محمد اعجاز اور علی حےدر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے تےن لاکھ روپے برآمد کر لئے تھانہ ڈنگہ پولےس نے خاتون منشےات فروش سمےرا بی بی سمےت محمد سلےمان،محسن علی،مظہر اقبال کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مجموعی طور پر پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی جبکہ اسلحہ بردارعتےق علی اور زےشان احمد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رائفل کلاشنکوف اور تےس بور پسٹل برآمد کرکے ملزمان کےخلاف مقدمات درج کرکے تفتےش شروع کر دی گئی ۔