کراچی (مشرق نیوز) ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے سلسلے میں پی ایس او سے معاملات طے پانے کے باوجود پی آئی اے کا شیڈول بحال نہیں ہوسکا۔ آج بھی قومی ائرلائن کی ملکی و غیر ملکی 53 پرواز منسوخ کردی گئی ہیں، 13 دن میں منسوخ پروازوں کی تعداد 650 ہوگئی ہے۔
دوسری طرف ایئر لائن کو مسافروں کو ٹکٹوں کے ری فنڈ کی مد میں یومیہ کروڑوں روپے اور پروازوں کی منسوخی سے اربوں روپے کے نقصانات کا سامنا ہے، ملازمین کو تنخواہوں کے حصول کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔
پی آئی اے کی آج بھی 53 پروازیں منسوخ، ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا خدشہ
















