ساہیوال(بےورورپورٹ)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب ڈاکٹر ارشاد احمد کا دورہ ساہیوال، پسپ پروگرام کے تحت جاری مختلف ترقیاتی کاموں کا موقع پر معائنہ، چینی کمپنی کی طرف سے جاری کام کی سست رفتاری پر شدید اظہار ناراضگی، کمپنی کو معاہدے کے تحت جرمانہ کیا جائے، عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں تمام انتظامی اقدامات اٹھائے جائیں گئے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ۔ دورے کے دوران کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید، ڈپٹی کمشنر اکرام الحق، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، پروگرام ڈائریکٹر پسپ حمزہ سالک، ڈپٹی سیکرٹری ڈویلپمنٹ شاہد لطیف، چیف انجینئر پسپ شیخ محمد طاہر اور سٹی پسپ اسجد خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے ٹائم لائن کے مطابق کام نہ کرنے پر اظہار ناراضگی کیا اور کمشنر ساہیوال کو درخواست کی کہ تمام جاری کاموں کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔ انہوں نے پاکپتن روڈ، علامہ اقبال روڈ، ہائی سٹریٹ، مال منڈی چوک اور محمد پور ڈسپوزل سٹیشن پر جاری کام کا معائنہ کیا اور موقع پر ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔ انہوں نے محمد پور ڈسپوزل سٹیشن کے کام کی سست روی پر بھی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے چینی کمپنی کے حکام پر زور دیا کہ وہ معاہدے کے مطابق کام کو مکمل کرنے کیلئے افرادی قوت میں اضافہ کریں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر ارشاد احمد نے پسپ کے منصوبوں میں ذاتی دلچسپی لینے پر کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید کا شکریہ ادا کیا اور توقع ظاہر کی کہ ان کی مسلسل مانیٹرنگ سے منصوبوں کی تیز رفتار سے تکمیل ممکن ہو گی۔ کمشنر ساہیوال نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح پسپ منصوبوں پر کام کا جائزہ لیتے ہیں تاکہ مختلف محکموں کے درمیان روابط کو بہتر بنایا جا سکے اور درپیش رکاوٹوں کو فوری دور کیا جا سکے۔ سٹی پسپ اسجد خان نے بتایا کہ ہائی سٹریٹ اور علامہ اقبال روڈ پر کارپٹنگ کا عمل جاری ہے جو ایک ہفتے میں مکمل کر لیا جائیگاجس سے شہریوں کو درپیش مشکلات بڑی ھد تک کم ہونگی۔دریں اثناءکمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی پوری توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں اور دنیا میں مقابلے کیلئے اپنے آپ کو ذہنی و جسمانی طور پر تیار رکھیں۔ دوران تعلیم طلبہ و طالبات کی کردار سازی میں معیاری تعلیمی اداروں جیسے ڈویژنل پبلک سکول کا اہم کردار ہے جن کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے۔ وہ یہاں سیدتجمل عباس آڈیٹوریم میں میٹرک امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو سرٹیفیکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز محمد عقیل اشفاق، پرنسپل بریگیڈئیر (ر) انوار الحسن کرمانی، وائس پرنسپل اکبر علی، سیکشن ہیڈز میاں اکمل اور جاوید اقبال اور بورڈ ممبران پروفیسر قمر الزمان خان اور چوہدری سلطان محمود اور سابق وائس پرنسپل محمد رفیق سمیت اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو مبارکباد دی اور اسے والدین کی دعا¶ں اور اساتذہ کی محنت قرار دیا۔ اس سے پہلے پرنسپل بریگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی نے سال 2022-23کے دوران سکول کی نصابی اور ہم نصابی کامیابیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور بتایا کہ سکول کے طالب علم سانول شفیق بٹ نے لاڑکانہ میں منعقدہ آل پاکستان بورڈز بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور اسے تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے مقابلوں میں بورڈز کی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ میٹرک امتحان میں 1100میں سے1082نمبر حاصل کر کے طالبات میں پہلی پوزیشن مریم عباس اور1075نمبر حاصل کرکے طلبہ میں پہلی پوزیشن شاہ زیب نے حاصل کی جبکہ گرلز سکول کی سیکشن ہیڈ رقیہ عابد کو بہترین ٹیچر کا انعام دیا گیا۔
سیکرٹری بلدیات کا دورہ ساہیوال، ترقیاتی کاموں کا جائزہ ،کمشنر کو منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی ہدایات
















