جھنگ شہر پر بھکار یوں کی یلغار،شہریوں کی زندگیان اجیرن، انتظامیہ خاموش تماشائی

جھنگ(رضا چوہدری )جھنگ شہر پر بھکار یوں کی یلغار،شہریوں کی زندگیان اجیرن، انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ تفصیل کے مطابق بھکاری مافیا نے بھیک مانگنے کے لیے شہر کے گلی محلوں اور بازاروں میںمیگا فونز اورسپیکرز کا استعمال معمول بناکرشہریوںکی زندگی اجیرن کر دی ہے،شہرمیںہزاروںپیشہ وربھکاری سڑکوں،گلی محلوں،دکانوںپربھیک مانگتے نظرآتے ہیں،بھکاریوںمیںبچے ،خواتین،بوڑھے اور مصنوعی معذوروں کی بڑی تعداد بھیک مانگنے کے لیے میگا فونز اور سپیکرز کا غیر قانونی استعمال کرتی نظر آتی ہے۔بازاروں ،گلی محلوںمیں بھکاریوں کے میگا فونزاور سپیکرز کے استعمال سے شہریوں کے آرام و سکون میں خلل پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں ڈپریشن،چڑچڑاپن،غصہ اور جذباتیت پیدا ہو رہی ہے ،شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ بھیک مانگنے کیلئے میگا فونزاور سپیکرزکا استعمال کرنے والے بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کیا جائے۔