سرگودھا(سحر محمود اعوان) سرگودھامیں جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں علماءکرام نے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے خطبات میں 76 سال سے کشمیریوں پر بھارتی ظلم وبربریت کی مذمت کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کشمیر کیا اور کہا پوری امت مسلمہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔اس دن کی مناسبت میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کر کے مسلح پولیس اہلکار تعینات رہے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے موقع پرجمعیت اشاعت التوحید وسنہ پنجاب کے نائب امیر علامہ عطاءاللہ بندیالوی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے صدر مولانا قاری احمد علی ندیم،علماءمشائخ ونگ مسلم لیگ ن کے ڈویڑنل جنرل سیکرٹری مولانا ملک ضیاءالحق،مرکزی جمعیت الحدیث پنجاب کے سرپرست اعلی مولانا محمد سبطین شاہ نقوی اور دیگر علماءنے یوم سیاہ کشمیر پر اپنے خطبات جمعہ میں کشمیر پر 27 اکتوبر 1947 سے جاری بربریت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی اور کھڑی رہے گی ان کا کہنا تھا کہ 76 سال سے بھارتی جارحیت کی شکار مظلوم کشمیری عوام کے لئے عالمی سطح پر آواز بلند کر کے اس مسئلہ کو حل کروایا جائے۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اورکشمیری بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، اس دن کی مناسبت سے ضلع کے اہم مقامات تمام مساجد، امام بارگاہوں پر مسلح پولیس اہلکاروں کو تعینات کر کے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گے اور ایلیٹ فورس اور محافظ اسکواڈ کے جوانوں کو اہم علاقوں میں گشت پر معمور رکھا گیا۔جبکہ تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس فورس کو کڑی نگرانی رہی۔
پوری امت مسلمہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے، علماءکرام

















