تل ابیب(مشرق نیوز) اسرائیل کی طرف سے لبنانی سرحد کے نزدیک فاسفورس بموں سے کیے گئے حملوں کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔ یہ آگ حملوں سے بھڑکی جو بعد ازاں قریبی دیہات کے آس پاس بھی پھیل گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جانب سے یہ حملہ لبنان کی جنوبی سرحد پر کیا گیا۔ مقامی حکام کے مطابق لبنان کے سرحدی علاقوں میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تصادم اور فائرنگ کا تبادلہ معمول بنتا جا رہا ہے۔غزہ پر اسرائیلی بمباری کے آغاز کے بعد سے حزب اللہ اور اسرائیل کا یہ تصادم لبنانی کی جنوبی سرحد پر دیکھا جا رہا ہے۔سرحدی گاوں المہ الشعب کے مئیر جین غفاری کے مطابق علاقے میں آگ کے شعلے دیر سے کئے گئے اسرائیلی حملے کے بعد بھڑکے۔ بعد ازاں یہ شعلے گاوں کے کناروں تک پہنچ گئے، جو 24گھنٹے تک بھڑکتے رہے۔مئیر جین غفاری نے مزید کہاکہ لبنانی سیکورٹی فورسز اور رضاکاروں کے علاوہ اقوم متحدہ کے امن فوجیوں نے یہ بھڑکی ہوئی آگ بجھانے کی کوشش میں حصہ لیا تاہم تیز ہوا کے چلنے کیوجہ سے انہیں آگ بجھانے میں مشکل پیش آئی۔
اسرائیل کا لبنانی سرحدکےساتھ فاسفورس بموں سے حملہ
















