ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی نارووال کا اجلاس،اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر

نارووال( حسن نواز)پٹرولیم کی مصنوعات میں ہونے والی نمایاں کمی پرضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا نئے سرے سے تعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹ میں آٹا20کلوگرام فی تھیلہ2650،تھیلہ دس کلوگرام 1325روپے میں صارفین حاصل کرسکیں گے،جبکہ چاول سپر باسمتی 280 روپے۔ کالاچنا195،سفیدچنا280 دال چنا موٹی 195روپے،دال چناباریک180‘ بیسن 200،دال ماش دھلی 495،دال ماش چھلکا450،دال مونگ 240، دال مسور 270روپے، چھوٹا گوشت1600 روپے،بڑا گوشت 800 روپے فی کلو‘روٹی سو گرام 15روپے,نان 120گرام25 روپے ‘دودھ 150 روپے لیٹر اور دہی کی قیمت160 روپے فی کلو میں فروخت ہوگا۔ گھی اورچینی حکومت کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق دستیاب ہو گا۔ قبل ازیں ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی ہدایت پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)حافظ عرفان حمیدنارووال کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی او انڈسٹریزذیشان نیازنے اے ڈی سی جی کو دیگراضلاع میں تعین کردہ نرخوں کے بارے بریف کیاجس پرانہوں نے تاجر نمائندوں،مارکیٹ کمیٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران کے ساتھ اتفاق رائے سے درج زیل ضروریہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا۔