پتوکی(نمائندہ مشرق ) محلہ ملک پورہ قبرستان و نواح میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ،پولیس تھانہ سٹی خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔
تھانہ سٹی پولیس پتوکی کی عدم توجہ اور غفلت کے باعث محلہ ملک پورہ قبرستان اور نواح میں منشیات کا استعمال خطرناک حد تک بڑھ گیا ،نوجوان آئس،چرس،افین،انجکشن،پاوڈر استعمال کرتے سرعام نظرآنے لگے جبکہ پولیس تھانہ سٹی نے نشہ فروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف مجرمانہ خاموشی اپنا کر حصہ دار ہونے کا ثبوت دینا شروع کردیا جبکہ نشہ بیچنے اور انسانی خصوصاً نوجوانوں کی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والے گلیوں اور بازاروں میں سرعام نشہ فروخت کرتے نظر آتے ہیں ۔
علاقہ بھر کی سیاسی، سماجی،فلاحی اور مذہبی تنظیموں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، آر پی او شیخوپورہ ریجن اور ڈی پی او قصور طارق عزیز سندھو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہر بھر خصوصاً محلہ ملک پورہ قبرستان اور نواح میں نشہ فروخت کرنے اور استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت آپریشن کے احکامات جاری کرتے ہوئے کاروائی یقینی بنوائیں اور اس آپریشن میں نااہلی برتنے والی کالی بھیڑوں کا بھی محاسبہ کریں۔
پتوکی: محلہ ملک پورہ قبرستان و نواح میں منشیات فروشی عروج پر
















