کندیاں میں غیر معیاری سلنڈر لگی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ ہو سکی

کندیاں (محمدسعیدعابد) پٹرولنگ چوکیوں اور دیگر متعلقہ اداروں کی نااہلی ،غیر معیاری سی این جی سلنڈر لگی گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاون نہ ہوسکا ، میانوالی سے بھکر،لیہ کروڑ اور راولپنڈی کے روٹس پر غیر معیاری سلنڈر لگی گاڑیاں رواں دواں رہتی ہیں،روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی زندگیاں داﺅ پر لگ گئیں۔

میانوالی سے مختلف روٹس پر غیر معیاری سی این جی سلنڈر لگی گاڑیاں مسافروں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر انہی غیر معیاری سلنڈر لگی گاڑیوں میں مسافروں کو بٹھا کر یہاں سے وہاں منتقل کررہے ہیں لیکن پٹرولنگ چوکیاں اور دیگر متعلقہ ادارے ان سے ساز باز کرکے ان کے خلاف کارروائی کرنے سے قاصر ہیں اور انہیں شہریوں کی زندگی سے کھیلنے کی کھیلنے کی اجازت دے رکھی ہے جس کیوجہ سے کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ڈی پی او میانوالی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان غیر معیاری سی این جی سلنڈر لگی گاڑی مالکان کیخلاف فی الفور کاروائی عمل میں لائی جائے۔