نیوٹریشن ویک، تمام ترانتظامات مکمل کر لیے: ڈاکٹرنویدحیدر

نارووال(حسن نواز سے) نیوٹریشن ویک 23 اکتوبر سے28 اکتوبر تک منایاجائے گا،اس سلسلہ میں فوکل پرسن ڈسٹرکٹ کوارڈی نیٹربرائے نیشنل پروگرام ڈاکٹر زاہد رندھاوا کی طرف سے نیوٹریشن ویک کوکامیاب بنانے کےلئے تمام ترانتظامات کومکمل کرلیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام صحت اورخوراک کے فروغ کےلئے پنجاب بھرکی طرح ضلع نارووال میں بھی آئی،آر،ایم،این،سی،ایچ اینڈنیوٹریشن پروگرام کی طرف سے نیوٹریشن ویک کاآغاز کردیاگیا۔

ڈاکٹرنویدحیدرنے ہفتہ صحت منانے کے مقاصدبیان کرتے ہوئے کہا نیوٹریشن ویک کے دوران تمام لیڈی ہیلتھ ورکرزاپنے علاقہ میں گھرگھرجاکرسوکڑاپن کے شکاربچوں کی نشاندہی اوران کاعلاج معالجہ کےلئے اقدامات اٹھائیں،حاملہ اوردودھ پلانے والی خواتین میں غذائی کمی کی نشاندہی کے حوالے سے مشاورت بھی کی جائے، نوعمرحاملہ خواتین اوردودھ پلانے ماﺅں کوفولادکی گولیوں کی مفت فراہمی کے علاوہ بچوں کی پیدائش میں وقفہ کےلئے انفرادی مشاورت اوربچوں کی بہترصحت اورغذائی کمی سے بچاﺅکےلئے آگاہی دی جائے۔

سی ای او ہیلتھ نے کہانیوٹریشن ویک کے دوران لیڈی ہیلتھ ورکرز اپنے علاقے میں ہیلتھ سیشن منعقد کریں گی اورحاملہ خواتین اور 10 سے18سال کی لڑکیوں کی سکریننگ بھی کی جائےگی اور غذائی کمی کے شکار بچوں کو قریبی ہیلتھ سنٹرز پرریفرکیاجائےگا۔