بیٹنگ،باﺅلنگ،فیلڈنگ کریش،افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر تاریخ رقم کردی

چنئی (ایم این پی)بیٹنگ،باﺅلنگ،فیلڈنگ کریش،افغانستان نے پاکستان کو ہرا کر تاریخ رقم کردی۔

سیمی فائنل میں رسائی معدوم ہوگئی،چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر282 رنز بنائے،بابراعظم74،عبداللہ شفیق58،افتخار،شاداب40،40رنز بناکر نمایاں رہے،افغانستان کی جانب سے نور احمد 3، نوین الحق 2 ،نبی اور عظمت عمرزئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


283کے دفاع میں پاکستان کی باولنگ،فیلڈنگ بھی انتہائی ناقص رہی،افغان بلے باز وں نے مواقع ملنے کا بھرپور فائدہ اٹھایا،ہدف کے تعاقب میں افغان اوپنر نے 130رنز کی شراکت داری بنائی،دوسری وکٹ 190پر گری۔

نمبرون باﺅلنگ کے دعویدار صرف2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرسکے،افغانستان نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کرلیا،افغانستان نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار گرین شرٹس کو ہرایا اور تاریخ رقم کردی،مسلسل تیسری شکست کے بعد پاکستان کے سیمی فائنل میں جانے کے ا مکانات معدوم ہوگئے اور فائنل فورمیں جانے کیلئے گیم ایک بار پھر اگر مگر پر آگئی۔