ساہیوال (بےورو رپورٹ)مڈھالی روڈ پر سیوریج پائپ بچھانے کے بعد سڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جو 9نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اس اہم سڑک پر کام میں سست روی پر سٹی منیجر پسپ نے چینی کمپنی کو8کروڑ14لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید کی زیر صدارت میونسپل کارپوریشن اور پسپ پروگرام کی کارکردگی کے ہونے والے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر نبی دیوان، چیف آفیسر کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، اے سی جنرل علیزہ ریحان اور پسپ پروگرام کے سٹی منیجر اسجد خان سمیت متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ کمشنر نے فتح شیر روڈ پر جاری ڈرین کے تعمیراتی کام کو جلد مکمل کر کے بائیں سائیڈ پر اسفالٹ کا کام بھی9نومبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم ہو سکیں۔ انہوں نے سوئی نادرن پائپ لائنز کی طرف سے گیس پائپ بچھانے کے دوران پانی کے پائپ توڑنے کی شکایات کا سخت نوٹس لیا اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ کو انکوائری کا حکم دیا۔کمشنر ساہیوال شعیب اقبال سید نے چک نمبر2/10Lکو ماڈل ویلج بنانے کا حکم دے دیا۔ گا¶ں میں مرکز صحت اور ویٹرنری ڈسپنسری کی سہولت بھی مہیا کی جائے۔’اب گا¶ں چمکیں گے‘ پروگرام کے تحت گا¶ں کی صفائی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت گا¶ں میں ایک فٹ بال میچ کے دوران دیہاتوں کے وفد سے ملاقات میں دی۔ انہوں نے10ہزارافراد پر مشتمل چک نمبر2/10Lمیں دیگر شہری ضرورتیں بھی پوری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
اب گاﺅں چمکیں گے، پروگرام کے تحت صفائی کو یقینی بنایا جائے :کمشنر ساہیوال
















