ساہیوال(بےورورپورٹ)ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ساہیوال، اوکاڑہ اور پاکپتن میں ملک شاپس اور کریانہ سٹورز سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، اوکاڑہ میں 2 بیوریجز پلانٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر فوڈ بزنس مالکان کو بھاری جرمانے عائد، 30 لٹر ملاوٹی دودھ، 18 لٹر مضر صحت مشروبات اور 20 کلو زائدالمیعاد اشیاءتلف کر دی گئیں ۔
69/ مراد بلاک اور چک نمبر 5/4L اوکاڑہ میں 2 بیوریجز پلانٹس کو پانی کا سیمپل فیک ہونے پر اصلاح تک کام سے روک دیا گیا، اسی طرح قصور روڈ دیپالپور میں ممنوعہ چائنہ نمک فروخت کرنے پر سپر سٹور کو 10 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا، پاکپتن چوک، ڈسپنسری چوک اور نور پلازہ بلاک نمبر 11 میں 3 کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ خوراک فروخت کرنے، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات ہونے پر مجموعی طور پر 35 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے، مزید 93/9 ایل ساہیوال میں ملک شاپ کو دودھ میں فیٹ کی کمی پائے جانے پر 7000 روپے جرمانہ کیا گیا، مزید برآں جمال چوک پاکپتن میں پابندی کے باوجود مشروبات کی پروڈکشن جاری رکھنے پر بیوریجز پلانٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، علاوہ ازیں اڈہ منی 96 ڈی پاکپتن میں دودھ کا سیمپل فیل ہونے پر ملک کولیکشن سنٹر کو 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے۔
ملاوٹی خوراک بیچنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں
















