کندیاں (نامہ نگار)کندیاں میں جھال والا پل کے قریب کروڑوں کی لاگت سے ریسکیو 1122 کی تعمیر ہونے والی عمارت سست روی کا شکار ، عوامی فلاح وبہبود کیلئے شروع کیا جانے والا منصوبہ ٹھیکیدار کی مبینہ نا اہلی اور غفلت کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ۔
کندیاں کے شہریوں کے دیرینہ مطالبہ پر سابق دور حکومت میں سپیکر پنجاب اسمبلی سردار سبطین خان کی طرف جاری کردہ گرانٹ سے منصوبہ گزشتہ 8 ماہ پہلے شروع کیا گیا لیکن اب 8 ماہ گزرنے کے باوجود ریسکیو 1222 کے آفس کے لیے تعمیر کی جانے والی عمارت کا عظیم منصوبہ ٹھیکیدار کی غفلت اور عدم دلچسپی کی وجہ سے سست روی کا شکار ہو گیا ہے، شہریوں نے حکومت اور ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے ریسکیو 1122 کی عمارت کی تعمیر کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے تاکہ کروڑوں روپے کی لاگت سے شروع کیا جانے والا یہ عظیم منصوبہ اپنی مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔
8ماہ گزر گئے،ریسکیو 1122 کی تعمیر عمارت تعمیر نہ ہو سکی
















