بہاولپور(محمد قاسم بھٹی)سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب صائمہ سعید نے گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ برائے سلولرنرزبہاول پور میں محکمہ خصوصی تعلیم کے زیر انتظام پہلا آٹیزم یونٹ کا افتتاح کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے کہا آٹزم یونٹ بہاولپورکا قیام آٹیسٹک بچوں کےلئے ایک انتہائی اہم قدم ہے یہ سنٹر آٹزم کے شکار بچوں کی تشخیص اور تعلیم و تربیت کے مخصوص پروگرامز کے علاوہ سائیکلوجیکل، سپیچ، آکوپیشنل اورفیزیو تھیراپی کی سہولت مہیا کر ے گا،علاوہ ازیں آٹزم کے متعلق آگاہی اور متاثرہ بچوں کی فیملیز کےلئے سپورٹیو سروسز مہیا کرے گا تاکہ آٹزم کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔
سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن نے آٹزم یونٹ کی ٹیم اور سکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہااور کہا محکمہ تعلیم خصوصی بچوں کی تعلیم و تربیت کےلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا،تقریب میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ زاہد مجید، ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس خولہ منہاس، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سپیشل ایجوکیشن عمر شریف اور ہیڈماسٹرگورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ برائے سلولرنرزبہاول پور آصف اقبال بھی موجود تھے۔
آٹزم کا شکار بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں گے: صائمہ سعید
















