تل ابیب،غزہ (مشرق نیوز)اسرائیلی سفاکیت کی انتہا،غزہ میں مسلسل بمباری، تاریخی مسجد العمری الکبیر بھی شہید،جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار سے متجاوز کر گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ و مغربی کنارے کے رہائشی علاقوں ،مذہبی مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،شمالی علاقے میں تاریخی مسجد العمری الکبیر کو بھی بمباری کرکے شہید کردیا۔
اسرائیلی بمباری کے باعث غزہ میں ہر طرف تباہی و بربادی نے ڈیرے ڈال لیے، مظلوم فلسطینی عمارتوں کے ملبے سے اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں،شہدا کی تعداد4ہزار سے بڑھ گئی،1500 بچے اور ایک ہزار سے زائد خواتین بھی شامل ہیں، تباہ عمارتوں کی تعداد اس قدر زیادہ ہے رضاکاروں کےلئے ملبے تلے دبے تمام افراد کونکالنا ممکن ہی نہیں رہا۔
اسرائیلی سفاکیت ،اموات4ہزار سے متجاوز،تاریخی مسجد العمری الکبیربھی شہید
















