نیویارک(خواجہ فاروق)اقوام متحدہ کے امدادی ادارے یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت اور نتیجے میں ہونےوالی ہلاکتوں پر کہا ہے دنیا انسانیت کھوتی جارہی ہے۔
ریلیف ایجنسی کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا حماس ،اسرائیل جنگ کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ کھائی کے کنارے پر کھڑا ہے،غزہ میں جاری تشدد پورے خطے میں پھیل سکتاہے،مجھے ڈر ہے دنیا انسانیت کھوتی جارہی ہے ، غزہ میں بلا تعطل امداد فراہم کرنے کی ضرورت ہے،انسانی امداد کی راہداری کو فوری کھولا جائے۔
غزہ ہلاکتیں،دنیا انسانیت کھو رہی ہے، سربراہ یو این ایجنسی

















