کراچی (مشرق نیوز) امریکی ڈالر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں سستا ہوا ہے۔ ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستا ہونے کے بعد 278 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 29 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 279 روپے کا ہو گیا۔
دوسری طرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔ 100 انڈیکس 272 پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار 703 پر آ گیا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 49 ہزار 531 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ڈالر ایک بار پھر سستا، سٹاک ایکسچینج میں بھی مثبت رجحان
















