رینالہ خورد(محمد عثمان )چک نمبر 20/2Lروڈ کی خستہ حالی کا شکار،حادثات میں اضافہ ہونے لگا، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی گئی تفصیلات کے مطابق سیاسی و سماجی رہنما راجہ عبدالغفور نے ساتھیوں کےساتھ اتحاد پریس کلب رینالہ کے قلم کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چک نمبر 20/2Lروڈ جوکہ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار ہے اور سیوریج کا نظام درہم برہم ہے، متعلقہ انتظامیہ کے بار بار نوٹس میں لانے کے باوجود متعلقہ انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
روڈ ٹوٹ پھوٹ کے شکار کے باعث گٹروں کا گندا پانی اور بارشوں کا پانی سڑکوں پر موجود ہے جس سے خطرناک بیماریاں جنم لینے کا اندیشہ ہے، اور گاﺅ ں میں آنے جانے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر ساہیوال اور ڈی سی اوکاڑہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ چک نمبر 20/2L کی عرصہ دراز سے خستہ حال سڑکوں اور سیوریج کے درہم برہم نظام کا نوٹس لیں ورنہ ہم پرامن احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
رینالہ خورد،چک نمبر 20/2Lروڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات میں اضافہ
















