ڈاکٹر نعمان رفیع کی تیسری کتاب ” سو مفید مشورے “ کی تقریب رونمائی

وزیرآباد (مہر عاطف یاسین سے) ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کی تیسری کتاب ” سو مفید مشورے “کی پروقار تقریب رونمائی دی نیٹیو سکول پیرس کیمپس سیالکوٹ روڈ وزیرآباد میں ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت سچ میں سپوت وزیرآباد ہیں اور انسانی خدمت کا جو جذبہ ان میں ہے اس کو تمام خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت نے اپنی رونمائی کتاب 100 مفید مشورے کا افتتاح والدہ نے کیا ۔

دی نیٹیو سکول پیرس کیمپس سیالکوٹ روڈ وزیرآباد میں ہونے والی پروقار تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر آصف ہزاروی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران طاہر ، ڈاکٹر سرجن جمال ناصر ، پرنسپل سعدیہ ارشد بخاری ، پروفیسر ارشد بخاری ، آفتاب صادق چیمہ ، معاذ ارشد بخاری ، ارسلان بلوچ ، افتخار حسین صدیقی ، سنیئر صحافی طاہر جاوید مٹھو ، صوفی اشرف نثار ، ملک سکندر ، عمران ڈار ، عدنان بٹ ، جمشید شہزاد ، نوید علی ، حافظ منیر احمد ، عامر مشتاق ، فاروق سومرو و دیگروں نے شرکت کی اور ڈاکٹر نعمان رفیع راجپوت کو عوامی خدمت پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی تھی ۔