چناب نگر(انس نعمان عثمانی)دودھ کے ریٹ میں اضافہ، گوالوں، شیرفروشوں اور ڈیری فارم مالکان نے من مانے ریٹ بڑھا دیئے، غریب شہریوں کے بچے قطرے قطرے کو بلکنے لگے، دیہاڑی دار مزدور طبقہ پریشان، اطلاع کے مطابق چناب نگر شہر اور گردنواح میں شیر فروشوں، گوالوں اور ڈیری فارم مالکان نے دودھ دہی کے ریٹ میں خودساختہ اضافہ کردیا ۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق دودھ کی لٹر قیمت 130 اور دہی کی قیمت 160 روپے کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں کے دودھ فروش اور ڈیری مالکان نے دودھ کے ریٹ میں اضافہ کرکے دودھ فی کلو 160 روپے اور دہی 220 روپے میں فروخت کررہے ہیں، جس کے باعث مزدور طبقہ شدید متاثر ہوا ہے اور دودھ اور دہی غریب شہریوں کی پہنچ سے دور ہوکر رہ گیا، جس میں تنخواہ دار شہریوں کے بچے دودھ کی بوند بوند کو ترس گئے ۔
شہریوں نے ڈی سی چنیوٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کی بنیادی ضرورت دودھ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والے ڈیری مالکان کے خلاف فوری آپریشن کرکے مناسب قیمت میں عام عوام کو دودھ مہیا کیا جائے۔
چناب نگر میں دودھ کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ،انتظامیہ خاموش

















