بہاولپور( قاسم بھٹی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید عباس کا سپیشل انیشٹو پولیس سٹیشن بغدادالجدید کا سرپرائز وزٹ، شہریوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا،دفاتر کا معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی انوسٹی گیشن کو ترجیحی بنیادوں پر بہتر بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن ریلیف مہیا کرنے بارے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او سید عباس نے تھانہ بغدادالجدید کا اچانک وزٹ کیا، ایس ایچ او نے ڈی پی او کو دوران وزٹ بریف کیا، وزٹ کے دوران ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، VSO، محرر آفس، حوالات، تھانہ کا ریکارڈ، مالخانہ، اسلحہ خانہ اور تھانہ کی صفائی ستھرائی کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں ، تھانہ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار بھی کیا اور حوالات کے باہر لگی لسٹ کے مطابق ملزمان کی جانچ کی۔
اس موقع پر افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا غیر قانونی حراست کسی صورت قابل قبول نہیں، ملزمان پر کسی قسم کی تشدد کی شکایت نہیں آنی چاہیے، نفرت جرم سے ہونی چاہیے انسان سے نہیں، فرنٹ ڈیسک پر آن لائن ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا، تھانہ کے ریکارڈ کو اپ ڈیٹ رکھیں، تکمیل ریکارڈ میں کسی قسم کی سستی و لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔ ڈی پی او نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا ہر جرم کے بارے میں مقدمہ درج کرنے کا ٹائم فریم وضع کیا گیا ہے جو کہ تھانے میں آویزاں کیا گیا ہے، جرم کی نوعیت کے مطابق مقدمہ کا اندراج وضع کردہ دورانیہ میں ہر صورت ہونا چاہیے، تھانے قانون کا گھر ہیںلہذا ہر آنے والے سائل سے خوش اسلوبی سے پیش آیا جائے اور بغیر تاخیر کیے ان کا مسئلہ فوری حل کیا جائے۔
ڈی پی او نے تھانہ کی حوالات میں بند ملزمان سے سوالات بھی کیے، انہوں نے کہا حوالات میں بند ملزمان کے انسانی حقوق کا خیال رکھا جائے جو قانون میں تفویض کردہ ہیں، انویسٹی گیشن کو جدید اور سائنسی خطوط پر تکمیل تک پہنچایا جائے، ڈی پی او نے انویسٹی گیشن کو ان ٹائم مکمل کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔ ایسے ملزمان جو کہ عرصہ دراز سے مفرور ہیں اور گرفتار نہ کیے گئے ان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے جس کی روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ لی جاے گی۔
وزیر کو وارننگ،جواب دیا تو منہ چھپانے کے قابل نہیں رہے گا،محسن نقوی
وسائل پر حق تسلیم کریں تو لوگ پہاڑوں سے واپس آجائیں گے،حافظ نعیم الرحمن
بلوچستان،خیبر پختونخوا میں حملے، کانسٹیبل شہید،متعدد افراد زخمی،3 دہشتگرد ہلاک
سکھ یاتریوں کاپاکستان آمد پر پرتپاک استقبال،پھول نچھاور
پی پی گورنرکے آئینی کردار ،وفاق سے رابطوں کو متنازع نہ بنائے،طارق فضل چودھری
امریکہ ،ایران مذاکرات کی کامیابی عالمی معیشت کے مفاد میں ہے، بلاول بھٹو
سکھ یاتریوں کو خوش آمدید،پاکستان پنجاب امن،محبت کی سرزمین ہے،مریم نواز
پاک چین دوستی کا تاریخ ساز سنگ میل ،شین زو24کی کامیاب لانچنگ مشق
حالات ٹھیک ہوتے ہی گورنر راج ختم کر دیا جائے گا،گورنر کے پی
ایران کے بحرین پر حملے،پاکستانی شہری سمیت 2 افراد زخمی
















