چینی صدر شی جن پنگ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے مرکزی معمار

بیجنگ (شِنہوا) اب سب کی نگاہیں شی جن پنگ پر ہیں کیونکہ چینی صدر منگل سے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے بین الاقوامی تعاون میں دنیا بھر کے عالمی رہنماوں، کاروباری عہدیداروں اور سکالرز کی میزبانی کر رہے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ چینی صدر شی کا سب سے بڑا نظریہ ہے۔ یہ صرف 10 برس میں دنیا کی مقبول ترین عوامی اشیا ءمیں سے ایک بن چکا ہے اور اس نے بہت سے ترقی پذیر ممالک میں ”ترقی کی منازل طے کرنے کے امکانات“پیدا کئے ہیں۔ بیجنگ میں 2 روزہ بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو اجلاس کے تمام شراکت داروں کو ایک تاریخی موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اس اینشی ایٹو کی قابل ذکر کامیابیوں اور مشترکہ خوشحالی کی سمت پیشرفت جاری رکھیں۔ شی جن پنگ اکثراس مقبول چینی کہاوت کا حوالہ دیتے ہیں کہ کس طرح بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ترقی کو فروغ دے سکتی ہے۔ ان کی رائے میں کیبل وے کو تبدیل کرنا یا خاص طور پر کچھ غریب علاقوں میں سڑک کے ایک حصے کی مرمت کرنا غربت کے خاتمے اور عوام کی خوشحالی کا دروازہ کھول سکتا ہے۔ لیانگ جیاہی کے ایک دیہاتی وانگ شیان پنگ نے یاد کیا کہ کیسے شی نے گاوں کو بیرونی علاقے سے جوڑنے والی سڑک کی مرمت کی۔ وانگ نے بتایا کہ یہ ایک تنگ اور گھماووالا راستہ ہوتا تھا جس پر پہیوں والا ریڑھا بھی نہیں چل سکتا تھا۔ لیکن پھر اسے ہموار اور کشادہ سڑک میں تبدیل کردیا گیا۔ اس سڑک نے گاوں کی ترقی شروع کرنے میں معاونت کی۔ چینی صدر شی ان دنوں گاو¿ں کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ جب شی جن پنگ نے چین کی باگ ڈور سنبھالی تو یہ ملک دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا تھا اور اسے متعدد چیلنجز کا سامنا تھا۔ گزشتہ 4 دہائی میں چین کی معجزاتی اقتصادی ترقی میں کھلے پن کو ایک لازمی انجن سمجھا جاتا رہا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن میں قومی عزم کا اعادہ کیا ہے۔ رین من یونیورسٹی میں انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے ڈائریکٹر وانگ یی وائی نے بتایا کہ بی آر آئی چین کی اصلاحات اور کھلے پن میں ایک نیا اعلیٰ سطح کا ڈیزائن بن چکا ہے اور یہ اعلیٰ سطح پر کھلے پن کی نمائندگی کرتا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے حصول سے مطابقت رکھتا ہے۔ جہاں ایک طرف بیلٹ اینڈ روڈ اینشی ایٹو زیادہ کھلے پن میں شی کے عزم سے ہم آہنگ ہے تو دوسری طرف اس نے دنیا کی ترقی کی سب سے فوری ضروریات جیسے زیادہ سے زیادہ عالمی رابطے کیلئے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کے ذریعے چین کے ساتھ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔