نادرا دفتر ضلع اوکاڑہ و عملہ کی خواتین سے بدتمیزی،بچوں اور بوڑھوں کو دھکے

اوکاڑہ(مرزا اسرار بیگ)نادرا دفتر ضلع اوکاڑہ و عملہ کی خواتین سے بدتمیزی،بچوں، بوڑھوں کو دھکے، انچارج کا سخت ایکشن آئندہ ایسی حرکت کی تو نوکری سے فارغ سمجھنا۔

نادرا انچارج ضلع اوکاڑہ چودھری احمد نصیر جو کہ پی پی پی کے دور حکومت میں تعینات کئے گئے تھے مسلسل ڈیوٹی، بہترین فرائض دینے میں مصروف چلے آرہے ہیں لیکن نادرا کا کچھ ایسا عملہ ہے کہ جو خواتین سے بدتمیزی، گالی گلوچ کرنے پر اتر آتا ہے ۔منہ زور عملے کے چند ارکان ایسے ہیں کہ انچارج کی کاوشوں پر پانی پھیر رہے ہیں۔ پچھلے ایک ہفتے سے مسلسل وزٹ کیا گیا تو خواتین کی کثیر تعداد نے کہا کہ سفارشیوں کے کام فوری ہورہے ہیں ہم کو کئی کئی گھنٹے لائن میں لگا دیا جاتا ہے متاثرہ افراد نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔