سعودی عرب نے پھرغزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی مسترد کردی
ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کے مطالبے کو دو ٹوک الفاظ میں مسترد کرنے اور شہریوں کو کسی بھی شکل میں نشانہ بنانے کی مذمت کا اعادہ کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو جاری ایک بیان میں سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے کہاکہ انسانی المیے کو رونما ہونے سے روکنے کیلئے غزہ اور گرد ونواح میں فوری جنگ بندی، غزہ کی پٹی کا محاصرہ ختم کرنے، خوراک اور ادویہ جیسی فوری انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کرنے، شہریوں کے خلاف تشدد اور ہر قسم کی فوجی کشیدگی کو روکنے کے حوالے سے تیزی سے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے،بیان کے مطابق انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کیلئے غزہ میں جنگ بندی کا نفاذ ضروری ہے۔
















