لاہور(اپنے نمائندے سے) اوقاف ایمپلائز یونین (رجسٹرڈ) پنجاب کے مرکزی عہدیدران نے کہا کہ قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے اہل فلسطین کی حمایت بطور امت مسلمہ و پاکستانی ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی ہے ہم فلسطین عوام پر ہونے والے ظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،فلسطین پر ہونے والے ظلم کو روکنے کیلئے پاکستان کو اقوام عالم میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔صدر محمد رفیق نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کو عرصہ دراز سے اسرائیل کی دہشت گردی اور قبلہ اول کی حفاظت کی خاطر تمام امت مسلمہ کو ایک پیج پر ہونا ہو گا ۔اسرائیل مظلوم فلسطینیوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے مسلم ممالک اسرائیلی مظالم کے خلاف یک آواز ہو کر صدائے حق بلند کریں، فلسطین آج اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہا ہے۔ جنرل سیکرٹری چوہدری ہمایوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل مظلوم فلسطینی شہریوں پر فارسفورس بم استعمال کر رہا ہے اسرائیل بے گناہ لوگوں، مساجد اور تعلیمی اداروں پر بمباری کر رہا ہے، عالم اسلام عالمی طاقتیں اسرائیل کی جارحیت کے خلاف فوری اقدام اٹھائیں حالیہ اسرائیلی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کو دہشت گردی قرار دینا سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔ فلسطین سے آئے روز اٹھنے والی لاشیں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کا منہ بولتا ثبوت ہیں مسلم ممالک خود آگے بڑھیں اور فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں حکومت وقت کو اسرائیل کی بربریت پر اپنا موقف واضح کرنا ہو گا ہمیں اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر طرح سے کھل کر مدد کرنی چاہئے۔ نائب صدر رانا عرفان نے کہا کہ یہودی مسلم ممالک کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، اس منصوبے پر وہ ایک پیج پر ہیں، کشمیر میں بھارتی فلسطین میں اسرائیلی دہشت گردی ان کو دکھائی نہیں دے رہی جب مسلم ممالک اپنے حقوق اور مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا کافر کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں تو اس پر چیخیں مارنا شروع کر دیتے ہیں اور اسکو دہشت گردی کا نام دیتے ہیں آج اسرائیل کی بربریت کا حماس نے منہ توڑ جواب دیا اس پر سب یہودی ملکر فلسطین کے خلاف اور اسرائیل کی دہشت گردی کو انٹرنیشنل طور پر جائز قرار دیتے ہوئے اس دہشت گردی کا حصہ بن رہے ہیں جس پر تمام مسلم ممالک کو سوچنا ہو گا اور ان یہودیوں کی اسلام دشمن سازش کا ناکام بنانے کی خاطر ایک ہونا ہو گا کیونکہ اسلام ہی وہ واحد طاقت ہے جو حق اور سچ پر ہے ہمیں بطور مسلمان کافر کا مقابلہ کرنسا ہو گا فلسطینی مسلمانوں پر ہونے والے ظلم پر اسرائیلی دہشتگردی پر عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔
قبلہ اوّل کی آزادی کیلئے اہل فلسطین کی حمایت ہم پر فرض ہے: اوقاف ایمپلائز یونین
















