ملک و معاشرہ اہلکاروں کے اغوا جیسے جرائم کا متحمل نہیں ہوسکتا،بلاول بھٹو

کراچی (بیورورپورٹ)سابق وزیر خارجہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے شکارپور کے علاقے کوٹ شاہو سے پولیس اہلکاروں کا اغوا سنگین معاملہ ہے، ملک و معاشرہ پولیس اہلکاروں کے اغوا جیسے جرائم کا متحمل نہیں ہوسکتا،پولیس اہلکاروں کے اغوا کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کی جائےں۔

پی پی چیئرمین نے کہا معاملے کو انتظامی و حکومتی سطح پر باریک بینی سے دیکھنے اور کمزوریوں پر فوری قابو پانے کی ضرورت ہے۔