میانوالی ،سرگودھا،کندیاں(بیورورپورٹ،نامہ نگار)میانوالی میں گاڑی نہر میں جاگری ،سرائیکی گلوکار شرافت علی خیلوی سمیت 7افراد جاں بحق ہو گئے۔
گلوکار شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے، ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔
گلوکارکی گاڑی سے ملنے والی نقدی سے بھرا بیگ پولیس نے لواحقین کے حوالے کردیا،دریں اثناجاں بحق افراد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا،تدفین کے وقت ہر آنکھ اشکبار تھی۔
میانوالی ،گاڑی نہر میں جاگری،سرائیکی گلوکار شرافت خیلوی سمیت 7افراد جاں بحق
















