سعودی ولی عہد اور ایرانی صدر کا غزہ میں فوجی کشیدگی پر تبادل خیال
ریاض (مشرق نیوز) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا فون موصول ہوا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد نے معاملے پر تبادل خیال کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت کشیدگی کو روکنے کیلئے تمام بین الاقوامی اور علاقائی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہی ہے۔انہوں نے سعودی عرب کے مقف پر زور دیتے ہوئے بین الاقوامی انسانی قانون کے اصولوں کو مدنظر رکھنے کی ضرورت کو فوقیت دی اور شہریوں کو نشانہ بنانے اور معصوم جانیں لینے کو مسترد کیا۔ انہوں نے غزہ کی پٹی میں انسانی حالات کی سنگینی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ولی عہد نے مسئلہ فلسطین کی حمایت کیلئے مملکت کے مضبوط مقف اور ان کوششوں پر زور دیا جن کا مقصد ایک جامع اور منصفانہ امن کا حصول ہے جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی ضمانت دے۔
















