کرکٹ کو 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شامل کرلیا گیا

لاس اینجلس (مشرق نیوز) کرکٹ کو 2028 میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال کو بھی اولمپکس کا حصہ بنالیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی جلد کھیلوں کی شمولیت کا اعلان کرے گی۔رپورٹس کے مطابق اسکواش کو اولمپکس میں اضافی کھیل کے طور پر شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ کرکٹ مقابلے ٹی 20 فارمیٹ میں ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ مقابلے ہوں گے۔